کل اتوار 16 دسمبر کو غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے 31 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے عظیم الشان اجتماع عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں فلسطین کی نمائندہ سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق حماس کے تاسیسی اجتماع میں نہ صرف حماس بلکہ دوسری جماعتوں کے ہزاروں کارکنوںنے بھی شرکت کی اور جماعت کے ساتھ مکمل تعاون اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
حماس کے تاسیسی اجتماع میں شرکت کرنے والی دوسری جماعتوں کے رہ نمائوں میں جمہوری محاذ کی مرکزی کمیٹی کے رکن طلال ابو ظریفہ، مزاحمتی کمیٹیز کے ترجمان ابو مجاھد اور اسلامی جہاد کے رہنما شامل ہیں۔ انہوںنے حماس کے یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کیا۔
حماس کے اجتماع میں بیرون ملک موجود فلسطینی قائدین کی تصاویر بھی دیکھنے کو ملیں۔ اجتماع میں یاسر عرفات، شیخ احمد یاسین شہید، شہداء غزہ، اور غرب اردن کے شہداء جن میں اشرف نعالوۃ اور صالح البرغوثی شامل ہیں۔
حماس کے یوم تاسیس کے اجتماع میں فلسطینی قیادت کی شرکت
پیر 17-دسمبر-2018
مختصر لنک: