جمعه 15/نوامبر/2024

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

ہفتہ 15-دسمبر-2018

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 15 سالہ محمود یوسف نخلہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ زخموں‌ کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے تمام شہروں میں وحشیانہ کریک ڈائون کیا جس میں‌ درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر نابلس میں عسکر کیمپ میں ایک کارروائی کے دوران اشرف نعالوۃ کو گولیاں مار کر شہید ک ردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی