اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے آج جمعہ کو غرب اردن میں "نفیرعام” اور پورے فلسطین میں "شہداء کے خون سے وفاء عہد” کے طور پر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد فلسطینی اور یہودی کالونیوں کے مقامات اتصال پر جمع ہو کر احتجاج کیا جائے اور اسرائیلی دشمن کے خلاف قومی یکجہتی اور شہداء کے کون کے ساتھ وفاء عہد کیا جائے۔
حماس کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کو فلسطینی قوم صہیونی دشمن کے خلاف ہونے والے مظاہروں اور شہداء کے ساتھ ایفائے عہد کےپروگرامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ ہیں۔
حماس نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کو دشمن کی ننگی ریاستی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ طاقت کے استعمال سے اسرائیل فلسطینی قوم کے حقوق دبا نہیں سکتا اور نہ طاقت سے فلسطینیوں کی آزادی کی تحریک کو سرد کیا جا سکتا ہے۔