شنبه 16/نوامبر/2024

ایک سال کے اندر سعودی عرب سے اعلانیہ تعلقات قائم کر دیں گے: نیتن یاھو

منگل 11-دسمبر-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو  نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکا کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔

صیہونی اخبار معاریو” کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن اور بہت سے امریکی عہدیدار اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دینے میں نتن یاہو کی مدد کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نتن یاہو کو پوری امید ہے کہ امریکا کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔ بعض صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت تعلقات معمول پر لانے کی غرض سے متعدد عرب ملکوں کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہے۔

نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان تل ابیب ۔ ریاض تعلقات کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد جانتے ہیں کہ اسرائیل اور سعودیہ کے مفادات ایک ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران سعودی عرب سمیت خطے کے عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ عرب ملکوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں کے قتل عام میں مصروف ہے اور اس نے سرزمین فلسطین پر ہی نہیں بلکہ علاقے کے بعض دوسرے عرب اور اسلامی ملکوں کے بعض علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتیں یاہو نے اسرائیل اور سعودی عرب مابین تعلقات کو رسمی شکل دینے کی کوشش تیز کر تے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے امریکہ کے تعاون سے دو ہزار انیس کے عام انتخابات سے پہلے اسرائیل سعودی عرب تعلقات کو رسمی شکل دے دی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی