شنبه 16/نوامبر/2024

حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے بعد لبنان پہنچ گیا

جمعرات 6-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی بلاک ‘اصلاح وتبدیلی’ کے ارکان پر مشتمل ایک وفد ان دنوں عرب اور مسلمان ممالک کے دورے پر ہے۔ حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں وفد نے گذشتہ روز بیروت میں لبنانی قیادت سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن پارلیمنٹ مروان ابو راس، محمد فرج الغول اور مشیرالمصری شامل ہیں۔

حماس کا پارلیمانی وفد جنوبی افریقا کے کئی روزہ دورے کے بعد گذشتہ روز لبنان پہنچا جہاں جماعت کی قیادت لبنان کے ارکان پارلیمان اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

حماس رہ نما مشیر المصری نے اپنے دورہ جنوبی افریقا کو موثر اور نتیجہ خیز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں حماس کی قیادت کا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی