پنج شنبه 01/می/2025

حماس نے حق واپسی مظاہروں کا "اقتصادی "فائدہ اٹھایا: لائبرمین

بدھ 5-دسمبر-2018

اسرائیل کے سابق وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے تسلیم کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ سے جاری حق واپسی مظاہرے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کا کامیاب اقدام ہے جس کے باعث ہم حماس کو بھاری رقم دلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت کے مطابق لایبرمین نے کہا کہ ہم نے مجرموں کو رقوم مہیا کیں، ایندھن دیا۔ ہم بہت بڑے بے وقوف ہیں۔ ہم اس جنگ میں حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 مارچ تک تو ہم یہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ہم حماس کو رقوم اور ایندھن فراہم کریں گے۔ حماس نے غزہ کی سرحد پر مسلسل مظاہرے کر کے ہم پر بہت زیادہ دبائو ڈالا اور اس کا اقتصادی فائدہ اٹھایا ہے۔ ہم نے غزہ کی پٹی کو مال مہیا کیا اور حماس کو ایک المیے سے بچانے میں اس کی مدد کی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کو کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج طاقت کا بھی اندھا دھند استعمال کرتی رہی ہے مگر اس کے باوجود فلسطینیوں نے یہ احتجاج مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں 235 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی