اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے پارلیمانی وفد نے جنوبی افریقا کی حکومت کے اہم عہدیداروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ گذشتہ روز حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ سطحی وفد نے جنوبی افریقا کی خاتون وزیر برائے تجارت لویندا زولو، وزارت خارجہ کے مشیر زین دانجو اور دیگر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
خیال رہے کہ حماس کے پارلیمانی وفد ڈاکٹرمحمود الزھارکی قیادت میں جنوبی کا دورہ کیا۔ اس دورے میں مروان ابو راس، مشیر المصری اور محمد فرج الغول شامل ہیں۔
محمود الزھار نے جنوبی افریقا کی قیادت کو فلسطین کی موجودہ صورت حال اور دیگر اموربریفنگ دی۔ انہوں نے جنوبی افریقا کی جانب سے اسرائیل کی سفارت نمائندگی کم کرنے اور قضیہ فلسطین کو اہمیت دینے کا خیر مقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ قضیہ فلسطین اس وقت نازک دور سے گذ رہا ہے۔ قضیہ فلسطین کے خلاف ہونے والی عالمی اور صہیونی سازشوں بالخصوص امریکا کے نام نہاد امن منصوبے”صدی کی ڈیل” کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینیوں کی حامی قوتوں کو متحد ہونا ہوگا۔