چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ چھاپہ مار کارروائیاں، 14 فلسطینی گرفتار

بدھ 5-دسمبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے گھروں‌ پر چھاپے مارے۔ گھروں‌ کی توڑپھوڑ اور گھوں میں گھس کر لوٹ مارکی۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق غرب اردن کے وسطی علاقے رام اللہ میں بیرزیت کے مقام پر تلاشی کے دوران فلسطینی طالب علم وعد فقہا کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہرسلفیت میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مقامی رہ نما الشیخ حسام حرب کو حراست میں‌ لے لیا۔ اس کے علاوہ قابض فوج نے سلفیت شہر سے عزیز ابراہیم فتاش، کمال حرب اور سعد مرعی، قلقیلیہ سے ممد وضاع عنایہ اور طولکرم سے ثائر خالد مطیر کو حراست میں لے لیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی شہر طوباس میں مسجد الکبیر میں چھاپے کے دوران صلاح دراغمہ اور رامی ایمن شریدہ کو حراست میں لیا۔

شمالی اریحا سے فصائل سے طالب علم علی عبیات اور عماد علی عبیات کو حراست میں لے لیا گیا۔ شمالی القدس کے قلندیہ شہر کے رہائشی ثائر خالد مطیر کو حراست میں لیا گیا۔

ادھر قابض فوج نے الخلیل کے شہر یطا سے قابض فوج نے حماس رہ نما اور سابق اسیر عاطف رباع کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

بیت لحم کے جنوبی قصبے خضر میں اسرائیلی فوج نےگھر گھر تلاشی کے دوران سابق اسیر جمال دائود کو حراست میں لیا جب کہ ماھر الاطرش کی گاڑی قبضے میں لی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی