فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں میں گھس کر تلاشی کی آڑ میں قریبا 80 ہزار شیکل کی رقم لوٹ لی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کے متعدد رہائشی مکانات اور مال مویشی کے لیے بنائے گئے باڑے بلڈوزورں کی مدد سے مسمار کر دیے۔
مقامی سماجی کارکن عارف دراغمہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں فصائل کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر بلڈوزر چڑھا دیے اور متعدد فلسطینیوںکو گھروں سے محروم کر دیا۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور قریبا 80 ہزار شیکل کی رقم لوٹ لی گئی۔