اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” کے پارلیمانی وفد نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران کیپ ٹائون میں جنوبی افریقا کی حکمران جماعت کی قیادت سے ملاقات کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے وفد نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار کی قیادت میں جنوبی افریقا کی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ جاکسن ماتھیمبو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، صہیونی ریاست کے مظالم، فلسطین میں یہودی توسیع پسندی ، القدس اور غرب اردن کے خلاف صہیونی سازشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حماس کے وفد نے جنوبی افریقا کی نیشنل پارٹی کی قیادت کوفلسطین کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔
جنوبی افریقا کی پارلیمانی پارٹی کے سربراہ مسز ماتھیمبو نے حماس کے وفد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینی قوم کی حمایت جاری رکھنے پر زورد یا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا فلسطینی قوم کے منصفانہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ حماس کے پارلیمانی بلاک "اصلاح وتبدیلی” کا ایک سرکردہ وفد حال ہی میں جنوبی افریقا کے دورے پر کیپ ٹائون پہنچا تھا۔ وفد نے جنوبی افریقا کی سیاسی قیادت اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کی۔