اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کرپشن کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کے دوران اپنے وکلاء کے پینل میں اضافہ کر دیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی خبارات کے مطابق نیتن یاھو کو خدشہ ہے کہ کرپشن کیسز میں ان کے خلاف فیصلہ آسکتا ہے۔ اس طرح انہوں نے اپنے وکلاء کی تعداد بڑھا دی ہے۔
عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو نے اپنے وکلاء کی ٹیم میں مزید اضافہ کیا ہے۔ وہ کرپشن کیسز کا مزید قوت کے ساتھ دفاع کرنا چاہتے ہیں۔
اخباری رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم کے وکلاء دفاع میں سابق جج عودید مودریک ان کے مشیر قانون تعینات کیے گئے ہیں جب کہ "نبوت تل زور” کو وکلاء کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ڈیڑھ ماہ قبل نیتن یاھو کے سابقہ وکیل دفاع یعقوب فائنروٹ انتقال کرگئے تھے۔ نیتن یاھو کے خلاف اس وقت عدالت میں تین مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں رشوت خوری اور دیگر کیسز شامل ہیں۔