اسرائیل کی حکمراں جماعت "لیکوڈ” کے ایک سینیر رہ نما نے کہا ہے کہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے لیے مئی 2019ء کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حکمران جماعت کے رہ نما ڈیوڈ بیٹن نے کہا کہ اسرائیل میںانتخابات 2019ء کے وسط میں ہونے کا امکان ہے جب کہ ان کی جماعت اس سے قبل 2019ء کے آخر میں انتخابات کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
بیٹن نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات مئی 2019ء تک ہوسکتے ہیں۔
عبرانی ویب سائیٹ "والا” کے مطابق کرپشن کے الزامات نیتن یاھو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہنے میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ امکان ہے کہ آئندہ انتخابات میں بھی لیکوڈ پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور نیتن یاھو آئندہ کے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔
حکومتی اتحاد کے سربراہ نے خبر دار کیا کہ قانون نیتن یاھو کو اس وقت تک عہدے پر کام جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے جب تک ان کے خلاف عدالت میں کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسی سیاق میں "کلنا” کے چیئرمین نے موشے کحلون نے کہا کہ وہ آئندہ سال مارچ میں انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔