چهارشنبه 30/آوریل/2025

منڈیلا کی طرح تمام فلسطینی بھی صہیونی قید سے آزاد ہوں گے: الزھار

پیر 3-دسمبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سینیر رہ نما ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے دورے کے دوران کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسی طرح ایک دن آزاد ہوں گے جس طرح جنوبی افریقا کے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا نے نسل پرست نظام سے آزادی حاصل کی تھی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمود الزھار نے ان خیالات کا اظہارجنوبی افریقا کی اس سابقہ جیل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا، جس میں کسی دور میں آنجہانی نیلسن منڈیلا قید رہے تھے۔

محمود الزھار کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم بھی ایک نسل پرستی نظام کے چنگل میں پھنسی ہوئی ہے۔ اسرائیل نے ہمارے شہریوں سے اپنی جیلیں اور عقوبت خانے بھر دیے ہیں مگر وہ وقت زیادہ دور نہیں جب فلسطینی قوم بھی نیلسن منڈیلا کی طرح ظالم سے آزادی حاصل کرے گی۔

انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس اسیران کی رہائی کے لیے ہر سطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔ منڈیلا کی طرح تمام فلسطینی بھی ایک روز جیلوں سے آزاد ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید 7000 فلسطینیوں میں سے 84 اعشاریہ 8 فی صد بیت المقدس، 9 اعشاریہ 5 فی صد القدس اور پانچ اعشاریہ سات فی صد غزہ کی  پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی