شنبه 16/نوامبر/2024

روس کی اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے دورے کی دعوت

جمعرات 29-نومبر-2018

روسی وزارت خارجہ نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو ماسکو کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز فلسطین میں روس کے سفیر حیدر رشید نے غزہ کے دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیاہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے قضیہ فلسطین کے حوالےسے روس کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔ روسی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران فلسطینی کی اندرونی صورت حال اور عالمی سطح پر قضیہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب روسی سفیر نے کہا کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کےمنصفانہ حل کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ روس اور حماس کے درمیان باضابطہ تعلقات قائم ہیں۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل اور جماعت کی دوسری سرکردہ قیادت گذشتہ برسوں کے دوران روس کے متعدد بار دورے کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی