شنبه 16/نوامبر/2024

قید تنہائی کے خلاف فلسطینی اسیر کی 16 روز سے بھوک ہڑتال

بدھ 28-نومبر-2018

اسرائیلی جیل میں قید ایک مریض فلسطینی شہری نے قید تنہائی میں‌ ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج 16 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے رہائشی اسیر محمود عطا اللہ نے عسقلان جیل میں قید تنہائی میں‌ ڈالے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج  بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب برائے اسیران کے ڈائریکٹر راید عامر نے بتایا کہ اسیر عطااللہ 17 سال سے اسرائیلی زندانوں میں قیدو بند کی صعوبتیں اٹھا رہے ہیں۔ وہ کئی خطرناک امراض کا شکار ہیں مگر اس کے باوجود صہیونی جیلروں اور حکام کی طرف سے انہیں بدترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اسرائیلی جیلروں‌ نے اسیر عطا اللہ کو قید تنہائی میں ڈال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی