جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مزاحمت کی حمایت پر حماس کا ایران کو خراج تحسین

بدھ 28-نومبر-2018

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے قضیہ فلسطین کی بے لوث حمایت اور مزاحمت کی سپورٹ کرنے پر تہران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ایران کا قضیہ فلسطین کے حوالے سے جرات مندانہ موقف پوری مسلم امہ اور عرب ممالک کے لیے نمونہ عمل ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا کہ ایران کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حق واپسی مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کرنے اور شہداء کی کفالت کرنے کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا۔

ترجمان نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی ایران کی طرح صہیونی مظالم کے خلاف فلسطینی قوم کی پشت پر کھڑے ہوں تاکہ فلسطینی قوم کو حق خود ارادیت کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے۔

خیال رہے کہ ایران نے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ کے بعد سے جاری رہنے والے احتجاج کے دوران زخمی اور شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مالی اور طبی امداد کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی