جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج نے وادی اردن میں چرچ کی 267 دونم اراضی غصب کرلی

بدھ 28-نومبر-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے وادی اردن کے علاقے میں محکمہ اوقاف کی 267 دونم اراضی غصب کرلی۔ یہ اراضی بیت المقدس کے لاطینی چرچ کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے وادی اردن کے شمالی علاقے طوباس میں بردلہ اور تیاسیرقصبوں میں فلسطینیوں کی 267 دونم اراضی غصب کرلی۔

مقامی سماجی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے چرچ کی اراضی غصب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کی اراضی غصب کرنے کی پالیسی بین الاقوامی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغصوبہ اراضی اسرائیلی فوج کے حال ہی میں قائم کردہ ایک کیمپ کے قریب ہے اور اس علاقے کو مقامی سطح پر حوض نمبر 159 قرار دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ غرب اردن اور وادی اردن میں فلسطینی املاک پر غاصبانہ قبضہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ صہیونی حکام اور قابض فوج آئے روز فلسطینیوں کی نجی اور سرکاری اراضی اور دیگر پرقبضہ کرکے انہیں قیمتی زمینوں سے محروم کردیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی