شنبه 16/نوامبر/2024

بحرین کی اسرائیلی وزیر کو با ضابطہ دورے کی دعوت

منگل 27-نومبر-2018

خلیجی ریاست بحرین نے اسرائیلی وزیر معاشیات کو باضابطہ طور پر منامہ کے سرکاری دورے کی دعوت دی ہے جو انہیں موصول ہوگئی ہے۔ اسرائیلی وزیر ایلی کوھین کو یہ دعوت آئندہ ساہ منامہ میں‌ ہونے والی بین الااقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے دی گئی ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اقتصادیات کو جس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے وہ آئندہ سال اپریل میں منامہ میں‌ہوگی۔ اس میں کام کی جگہ کو متحرک کرنے کے طریقوں، اقتصادی ترقی اور عالمی سرمایہ کاری پر بحث کی جائے گی۔ تین روز تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں 170 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی کو بتایا ہے کہ وہ عن قریب عرب ممالک کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ گذشتہ ماہ انہوں نے خلیجی ریاست اومان کا بھی دورہ کیا تھا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی عرب ممالک میں سوڈان بھی جلد ہی نیتن یاھو کو دورے کی دعوت دے گا۔ صہیونی ٹی وی چینلوں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کے چیئرمین میئر بن شبات کئی عرب اور مسلمان ممالک کا خفیہ دورہ کر چکے ہیں۔ اس دورے کا مقصد عرب اور مسلمان ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر ڈانی ڈانون نے بھی عرب اور مسلمان ممالک کے سفیروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان ملاقاتوں میں بھی صہیونی ریاست اور مسلمان ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی