یکشنبه 17/نوامبر/2024

حماس رہ نما اسرائیلی جیل سے 14 ماہ بعد رہا

ہفتہ 24-نومبر-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے مقامی لیڈر الشیخ خالد الحاج کو گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

خالد الحاج کو اسرائیلی فوج نے 21 جولائی 2017ء کو جنین سے حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں انتظامی قید میں‌ڈال دیا گیا۔ جنین کے نواحی علاقے جلقموس سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ رہ نما کو مسلسل 14 ماہ تک انتظامی قید کی پالیسی کے تحت پابند سلاسل رکھا گیا۔ الشیخ خالد الحاج جنین میں حماس کےسیاسی شعبے کے سنیر رکن ہیں۔ وہ 15 سال تک اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی