اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ نے لبنان کے 75 ویں یوم آزادی پر لبنانی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی صدر عماد مشل عون، وزیراعظم سعد الحریری اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کو لبنان کے یوم آزادی پر ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی۔
خیال رہے کہ کل 22 نومبر کو لبنان کا 75 واں یوم آزادی منایا گیا۔
حماس کی طرف سے جاری شدہ ہیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قیادت کو قوم دن کی مبارک باد پیش کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے لبنان کے قومی دن کا جشن منایا جا رہا ہے۔
حماس نے لبنان کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور لبنان کی سلامتی اور خوش حالی کی خواہش کا اظہار کیا۔