انڈونیشیا میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے 11 نومبر کو فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کمانڈر نور البرکہ کے نام پانی کا کنواں منسوب کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انڈونیشیا کے آفت زدہ علاقے پالو میں انسانی اور فلاحی میدان میں کام کرنے والی تنظیموں نے فنڈ ریزنگ کے بعد پانی کا ایک چشمہ کھودا ہے جسے "بئر نور برکہ” کا نام دیا گیا ہے۔
انڈونیشیا میں فلسطینی سماجی کارکن محمد ابو حسنہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک” پو پسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ پانی کے چشمے کی کھدائی کے لیے ایک بہن کی طرف سے رقم عطیہ کی گئی مگر انہوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کی طرف سے ملنے والی رقم کے بعد انڈونیشیا کے شہر پالو میں نو برکہ چشمہ تیار کیا گیا ہے۔
ابو حسنہ کا کہناتھا کہ فلسطینی شہید مجاھد کے نام چشمے کانام منسوب کرنے کا مقصد فلسطینی تحریک آزادی کی حمایت اور صہیونی ریاست کی جارحیت کی مذمت کرنا ہے۔
خیال رہے کہ 11 نومبر کو اسرائیلی فوج کی اسپیشل فورس کے کمانڈوز نے غزہ میں 3 کلو میٹر اندر گھس کر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین برکہ سمیت 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔