چهارشنبه 30/آوریل/2025

قضیہ فلسطین کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابل کریں‌گے: عالمی اتحاد العلماء

جمعہ 23-نومبر-2018

عالمی علماء اتحاد کےنو منتخب چیئرمین احمد الریسونی نے کہا ہے کہ علماء قضیہ فلسطین کے خلاف امریکا اور صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق علماء کونسل کے نو منتخب چیئرمین احمد الریسونی اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ قضیہ فلسطین کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور امریکا کی طرف سے "صدی کی ڈیل” کی سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کی ہرشکل کی مذمت اور مخالفت کرتے ہیں۔ ایک ایسی ریاست جو غصب، قتل عام، آبرو ریزی اور اجتماعی بے دخلی جیسے سنگین جرائم میں‌ملوث ہو اس کے ساتھ کسی صورت میں تعاون نہیں‌کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے آئینی جواز فراہم کیا جاسکتا ے۔

عالمی علماء کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست جنگی مجرم ہے اور جنگی مجرموں کو گلے لگانے کا کوئی جواز نہیں۔

انہوں‌ نے اسماعیل ھنیہ کو یقین دلایا کہ علما اتحاد فلسطینی قوم کے اجتماعی ویژن، تنظیموں کے طریقہ کار اور اجتماعی ویژن کے مطابق کام جاری رکھے گی۔

مختصر لنک:

کاپی