اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امید ظاہر کی ہے کہ عمان میں ہونے والا اونروا کا مشاورتی کمیشن کا اجلاس فلسطینی عوام بالخصوص مہاجرین کی امنگوں پر پورا اترے گا۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اقوام متحدہ کے مشاورتی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کو در پیش مشکلات اور سازشوں کو ختم کرنے کے لئے کام کرے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق فلسطینی مہاجرین کو ان کی آبائی زمین میں واپسی تک دی جانے والی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔