مختلف سماجی تنظیموں اور این جی اوز سے وابستہ کارکنوں نے سماجی ویب سائٹ بکنگ ڈاٹ کام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معروف ویب سائٹ ائیر بی این بی کی مثال کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں سے اپنا کاروبار ختم کردے۔
ائیر بی این نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں میں کرائے کے مکانوں کی لسٹ اپنی ویب سائٹ سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا۔
اسرائیلی حکام نے ویب سائٹ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی جبکہ فلسطینی حکام نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس عمل کی تائید کرتے ہوئے دیگر ویب سائٹس پر زور دیا کہ وہ بھی ائیر بی این بی کے اقدام کی پیروی کریں۔