جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیل کی فلسطینیوں پر بے جا سفری پابندیاں برقرار

پیر 19-نومبر-2018

اسرائیلی حکام کی جانب سے نام نہاد سیکیورٹی وجوہات کی آڑ میں فلسطینی شہریوں کے بیرون ملک سفر عاید ناروا پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران صہیونی حکام نے 25 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ تمام فلسطینیوں کو غرب اردن کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ ’الکرامہ‘ پر روکا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ کاغذات اور سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے ’الکرامہ‘ گذرگاہ سے اردن داخل ہونے والے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ ان میں سے بعض شہریوں کو یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ انہیں سفر سے کیوں روکا گیا ہے۔

گذشتہ ایک  ہفتے  کے دوران ’الکرامہ‘ گذرگاہ  سے 32 ہزار فلسطینیوں کو دو طرفہ آمد ورفت کے لیے گزرنے کی اجازت دی گئی۔ اس دوران صہیونی فوجیوں نے 81 مشتبہ فلسطینیوں  روکا گیا۔

فلسطینی شہریوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے شہریوں کے بیرون ملک سفر پر عاید پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں اور اسرائیلی انتظامیہ فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے اور انہیں خوف زدہ کرنے کے لیے ان پر سفری قدغنیں عاید کر رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی