جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی تحقیق کار خاتون عالمی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

پیر 19-نومبر-2018

دنیائے عرب میں تبدیلی کے پروگرام کی رکن ایک فلسطینی خاتون نے تحقیق اور لیڈرشپ کے میدان میں ہونے والے ایک بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی فداء ابو ترکی نے بین الاقوامی اہمیت کا حامل گولڈ میڈل جیتنے کے لیےچار اہم مراحل طے کیے جس کے بعد وہ اس مقام تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق اس مقابلے میں عرب ممالک اور دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا تھا۔
 
فداء کے بھائی محمد ابو ترکی نے کہا کہ عن قریب ان کی ہمشیرہ کا بیروت میں شاندار استقبال کیا جائے گا جہاں لبنانی وزیراعظم سعد حریری بھی ان سے ملاقات کریں‌ گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا سالانہ چھٹا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پانچ سال سے یہ گولڈ میڈل مختلف ممالک کے افراد حاصل کرتے ہیں مگر کسی فلسطینی خاتون کا یہ اعزاز حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

مختصر لنک:

کاپی