فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں صہیونی شرپسندوں نے ایک بازار میں گھس کر فلسطینی صراف کو قتل کر دیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر یہودی شرپسندوں نے 42 سالہ رفعت عبداللہ ذیاب کو لوٹنے کی کوشش کی۔ فلسطینی صراف نے مزاحمت کی جس پر یہودی شرپسندوں نے اسے گولیاں مار کر قتل کردیا۔
حملہ آور لوٹ مار کے بعد جائے واردات سے فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں کو حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے فرار میں مدد فراہم کی تھی۔