چهارشنبه 30/آوریل/2025

مفرور فلسطینی مزاحمت کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عاید

ہفتہ 17-نومبر-2018

اسرائیلی عدالت نے ایک مفرور فلسطینی مزاحمت کار اشرف نعالوۃ کی والدہ اور بھائی پر فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اشرف نعالوۃ پرالزام ہے کہ اس نے 7 اکتوبر کو غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت میں برکان یہودی کالونی میں گھس کردو یہودی آباد کاروں‌ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔

اس کارروائی کے بعد اشرف نعالوۃ مفرورہیں اور اسرائیلی فوج اسے تلاش کرنے میں‌ ناکام ہیں۔ قابض فوج نے اشرف نعالوہ کی والدہ، والد، ہمشیرہ اور ایک بھائی کو حراست میں لے رکھا ہے۔

عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق اشرف نعالوۃ کی والدہ اور بھائی پرگذشتہ روز فرد جرم عاید کی گئی۔ قابض فوج نے الزام عاید کیا ہے کہ نعالوۃ کی والدہ اور اس کے بھائی نے اسے یہودی آباد کاروں پرحملوں سے نہیں روکا، اس لیے وہ بھی اس جرم میں‌ برابر کے شریک ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی