اسرائیلی فوج نے مسلسل 16 سال تک پابند سلاسل فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کر دیا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر جواد جمیل حوشیہ کو اسرائیلی فوج نے 16 سال قبل سنہ 2002ء کو حراست میں لیا تھا۔
نومبر 2002ء کے بعد انہیں طویل عرصے تک وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ان کا تعلق الخلیل شہر سے ہے۔
تحریک فتح کے عسکری ونگ شہداء الاقصیٰ سے تعلق رکھنے والے حوشیہ کر اسرائیلی فوج پر متعدد حملوں کا اور مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔