فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس سے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے اتوار کے روز رام اللہ ،بیت لحم، بیت المقدس اور دیگر شہروں میں چھاپے مارے۔
دو فلسطینی بچوں کو مشرقی بیت المقدس میں تقوع کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ ان کی شناخت عزالدین موفق بداونہ، سمیح سلیم صباح اور عونی امد طاطقہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ان کی عمریں 14 اور 16 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
ادھر اسرائیلی فوج نے شمالی بیت لحم میں تلاشی کے دوران سابق اسیر عمر عزیہ کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاری کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
ادھر البیرہ اور مشرقی قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تلاشی لی اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔