اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک وحشیانہ کارروائی میں 7فلسطینیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس وحشیانہ جرم کا مزہ ضرور چکھے گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے جنوبی غزہ کی پٹی میں اتوار کی شام کی گئی وحشیانہ کارروائی کو اسرائیلی فوج کا بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور بزدل دشمن کو اس کا مزہ ضرور چکھائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بزدل فوج نے فلسطینی مجاھدین کو نشانہ بنا کر اپنی موت کا خود ہی سامان کیا ہے۔ دشمن کو اس کا بدلہ ضرور ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مجاھدین اور پوری فلسطینی قوم اس وقت غم وغصے میں ہے۔ بزدل دشمن نے چھپ کر وار کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ اس کے پاس سامنے آکر مقابلہ کرنے کی جرات نہیں۔ وہ صرف چھپ کر بزدلوں کی طرح وار کرتا ہے مگر بزدل دشمن کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں ایک کارروائی کرکے سات فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا۔