جمعه 15/نوامبر/2024

پوتین اور نیتن یاھو کی پیرس میں ہونے والی ملاقات منسوخ

جمعرات 8-نومبر-2018

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق کل منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان ملاقات ہونا تھی مگر یہ ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق گذشتہ روز منسوخ ہونے والی ملاقات اب 11 نومبر کو پیرس میں‌ پہلی جنگ عظیم کی ایک سو سالہ تقریبات کے موقع پرمتوقع ہے۔

نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پوتین کے ساتھ ملاقات کی منسوخی فرانس کی تجویز پر کی گئی۔

توقع ہے کہ پہلی عالمی جنگ کے اختتام کے 100 سال پورے ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں 60 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور پوتین کے درمیان ملاقات کے شیڈول کے بارے میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ یہ ملاقات آئندہ چند روز میں پیرس میں ہوگی جس میں فرانسیسی صدر بھی شرکت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور روس کے درمیان ستمبر میں اس وقت تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے جب شامی فوج نے غلطی سے روس ایک جنگی طیارہ اسرائیل کا سمجھ کر مار گرایا تھا۔ اس طیارے کے حادثے میں 15 روسی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی