اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکے کو دھوکے سے چیک پوسٹ میں طلب کرنے کے بعد حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجیوںنے 15 سالہ خطاب وحید حمدی ابو ماریہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں قائم کفار عتصیون یہودی کالونی کے قریب ایک حراستی مرکز میں طلب کیا۔ بعد میں اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے ابو ماریہ کے والدین کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کے بچے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ابو ماریہ کو اسرائیلی فوجیوں نے دو ہفتے قبل ڈیڑھ ماہ تک حراست میں رکھنے اور اسے 2000 شیکل جرمانہ کی سزا کے بعد رہا کیا تھا۔