فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن میں اتوار کے روز ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کم سے کم 7 فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق یہ حادثہ وادی اردن میں فصائل قصبے میں اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک اور ایک مسافر وین مخالف سمت سے آتےہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت خطرناک ہے۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے بیت المقدس میں محنت مزدوری کے لیے جا رہے تھے۔ ان میں بعض فلسطینی بیسان میں چکن فیکٹری میں کام کرتے تھے۔