جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی مسجد اقصیٰ سے تعلق مضبوط بنائیں :امام قبلہ اول

ہفتہ 3-نومبر-2018

مسجد اقصیٰ کے امام اور ممتازعالم دین الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے بعد پورے خطے کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست موقع سے فایدہ اٹھا کر فلسطین میں یہودی بستیاں تعمیر کررہا ہے۔ انہوں‌ نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قومی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ صہیونی دشمن کو قبلہ اول کے خلاف سازشوں کا مزید موقع نہ ملے۔

جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم صہیونی جرائم کا صبر اور عزم کے ساتھ مقابلہ جاری رکھے۔ مسجد اقصیٰ اور فلسطینی قوم کی دشمن کے تسلط سے آزادی کی منزل قریب تر ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں فلسطینی عالم دین کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے معاہدوں کے بعد عالمی برادری کو فلسطینیوں کے مطالبات پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا، مگر فلسطینیوں پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اس کے جارحانہ اقدامات کے دباؤ میں لانے کے ساتھ امریکا سمیت دوسرے ممالک نے فلسطینیوں کی امداد بند کی جانے لگی ہے۔

امریکی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ فلسطینی قوم کو تمہاری امداد کی کوئی ضرورت نہیں۔ تمہارا  مکروہ اور خطرناک عزائم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو مسلسل پسپائی پر مجبور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ فلسطین میں جنونی انداز میں یہودی بستیاں قائم کی جا رہی ہیں۔ یہودی بستیوں کی تعمیر فلسطین کی آزادی کی راہ روکنے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی