فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی ایک عسکری پریڈ کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا رکن شہید ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں آج جمعرات کو القسام کی ایک عسکری پریڈ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 39 سالہ دائود روزق عید جنید شہید ہوگیا۔
ادھر القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دائود جنید کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی گئی۔
القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شہید دائود رزق عید کا جسد خاکی شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں اس کے گھر پہنچا دیا گیا ہے جہاں آج شام مسجد ابو الخیر کے گرائونڈ میں اس کی نماز جنازہ کے بعدد تد فین کی جائے گی۔