اسرائیلی حکام نے سرکردہ فلسطینی رہ نما یعقوب الکیلانی کو جیل سے رہا کردیا۔ الکیلانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے اور وہ 2011ء میں وفائے احرار معاہدے کے تحت رہا کئے گئے تھے مگر اسرائیلی حکام نے 2014ء کو دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کے فوری بعد یعقوب الکیلانی ایک قافلے کی شکل میں اپنے گھر کی طرف روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے شیرخوار بیٹے "نور” کو بوسہ دیا۔ نور چار ماہ کا تھا جب قابض فوج نے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
خیال رہے کہ الکیلانی کو اسرائیلی عدالت سے 18 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ 12 سال اسیری کے بعد انہیں 2011ء کو ایک معاہدے کے تحت رہا کیا گیاتھا۔ سنہ 2014ء کو انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔