فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو سات سال کے بعد اسرائیلی عدالت سے رہا کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 48 سالہ کفاح ابراہیم خلیل سرھان کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی قصبے سلوان سے ہے۔
کفاح ابراہیم کو اسرائیلی فوج نے 23 اکتوبر 2011ء کو حراست میں لیا اور اس پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ اسے کئی جیلوں میں ڈالا گیا اور گذشتہ روز اسے جزیرہ نماالنقب کی صحرائی جیل سے رہا کیا گیا۔
خیال رہے کہ کفاح ابراہیم سرحان پانچ بچوں کا باپ ہے۔ اس کی سب سے چھوٹی بیٹی بشریٰ گرفتاری کے بعد پیدا ہوئی تھی۔
فلسطینی شہری اسرائیلی عدالت سے 7 سال بعد رہا
بدھ 31-اکتوبر-2018
مختصر لنک: