جمعه 15/نوامبر/2024

اردن میں سیلاب سے تباہی پر ھنیہ کی اردنی فرمانروا سے تعزیت

اتوار 28-اکتوبر-2018

اردن میں دو روز قبل بحر مردار کے علاقے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے ہونے والے جانی نقصان پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک برقی پیغام میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے بحر مردار کےقریب سیلابی ریلی میں بہہ جانےسے 22 افراد کی ہلاکت اور40 کے زخمی ہونے پر افسوس کا ظہار کیا۔

اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے اردنی حکومت اور عوام سے بحر مردار میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں حماس اردن کے عوام کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اردن میں بحر مردار کے علاقے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں  دو درجن کے قریب شہری جاں بحق اور چالیس سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی