جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی عدالت سے 16 سال قید، جرمانے کی سزا

منگل 23-اکتوبر-2018

اسرائیل کی فوجی عدالت "عوفر” نے زیرحراست فلسطینی شہری صہیب جبارۃ الفقیہ کو 16 سال قید اور 10 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 3 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔

صہیب الفقیہ کے ایک بھائی محمد الفقیہ اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے رکن تھے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے جولائی 2016 کو شمالی الخلیل میں صوریف کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ الفقیہ پر عتنائیل یہودی کالونی میں ایک  یہودی آباد کار کو ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

قابض فوج نے صہیب الفقیہ کو جون 2016ء کو حراست میں لیا تھا اور اس پر اپنے بھائی کو چھپانے میں معاونت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی