یکشنبه 11/می/2025

حماس پر ایسی ضرب لگائی جائے تاکہ غزہ میں ہمیشہ امن ہوجائے:لائبرمین

بدھ 17-اکتوبر-2018

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی کے علاقے پر فوج کشی اور اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کو عبرت ناک سبق سکھانے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس پر ایسی کاری ضرب لگائی جانی چاہیے تاکہ غزہ میں ہمیشہ کے لیے یا کم سے کم پانچ سال کے لیے امن ہوجائے۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں لائبرمین نے کہا کہ ہمیں یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی قوتیں زو پکڑ رہی ہیں۔ حق واپسی مظاہرے شدت اختیار کررہے ہیں اور غزہ کہ ناکہ بندی توڑنے کے لیے جاری مظاہرے مزید شدید تر ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک بیان میں لائبرمین کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کو بھرپور فوجی کارروائی کرنی چاہیے چاہے اس کے جو بھی نتائج مرتب ہوں اور اسرائیل کو اس کی جو بھی قیمت ادا کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں احتجاج کے ذریعے سرحد کی دوسری طرف یہودی آباد کاروں کی زندگی مشکل بنا دی گئی ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسرائیلی کابینہ غزہ کی پٹی کے حوالےسے موثر فیصلے اور اقدامات کرے گی۔

مختصر لنک:

کاپی