یکشنبه 17/نوامبر/2024

خیانت اور دھوکہ دہی کے الزام میں سارہ نیتن یاھو کے ٹرائل کا آغاز

پیر 8-اکتوبر-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی خاتون اول ‘سارہ نیتن یاھو’ کے خلاف عاید کردہ الزامات کے بعد ان کے باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق ‘مجسٹریٹ” عدالت نے اتوار کے روز سے سارہ نیتن یاھو کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ سارہ پرامانت میں خیانت، کرپشن، رشوت وصول کرنےاور دھوکہ دہی کے الزامات عاید کیے گئےہیں۔

اس کیس میں ان کے گھر کے ایک سابق عہدیدار عزرا سایڈوف کو بھی شامل کیا گیا ہے

فی الحال یہ کیس مجسٹریت عدالت میں زیرسماعت ہے تاہم عدالت اگلی سماعت پر فیصلہ کرے گی کہ آیا سارہ نیتن یاھو کے کیس کی سماعت ایک جج کرے گا یا تین ججز پر مشتمل بنچ قائم کیا جائے گا۔

ادھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے اپنی اہلیہ کے کیس کی سماعت ایک کے بجائے تین ججز کے بنچ کے ذریعے کرانے کی درخواست دی ہے۔

سارہ نیتن یاھو پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنی نجی رہائش گاہ کے لیے فرنیچر سرکاری خزانے سے منگوانے کے ساتھ ہوٹلوں سے مہنگا کھانا بھی اسرائیلی ہوٹلوں سے منگوایا تھا جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 1 لاکھ ڈالر کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

مختصر لنک:

کاپی