شنبه 16/نوامبر/2024

چھاتی کا کینسر فلسطین میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن گیا:رپورٹ

جمعہ 5-اکتوبر-2018

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کو فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ سنہ 2017ء کے آخر تک غرب اردن کے علاقوں میں چھاتی کے کینسر کے مریضوں کی تعداد 503 تک پہنچ گئی تھی جب کہ غزہ کی پٹی میں 2016ء میں چھاتی کے کینسر کے مریضوں کی تعداد 327 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال چھاتی کے کینسر کے شبے میں 3854 خواتین نے اپنا طبی معائنہ کرایا۔ طبی معائنے سے پتا چلا کہ 210 خواتین کو چھاتی کا کینسر لاحق ہے۔ ان خواتین کا فوری طورپرعلاج شروع کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017ء کے دوران غرب اردن کے مختلف شہروں میں چھاتی کے امراض کا لیزرسے معائنہ کرایا گیا۔ گذشتہ برس 9721 مریضوں کاطبی معائنہ کیاگیا ان میں سے 2772مریضوں میں چھاتی کے کیسنر کی علامات پائی گئیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق چھاتی کا کینسر دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک میں بھی اس کا یکساں رحجان ہے۔

مختصر لنک:

کاپی