جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے 16 سال کے بعد رہا

پیر 1-اکتوبر-2018

انسانی حقوق کی تنظیم  کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکام نے فلسطینی شہری رامی زیدان کو مسلسل 16 سال قید کے بعد جیل سے رہا کردیا۔ رامی زیدان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے رامین قصبے سے ہے۔

انہیں آج سے سولہ برس قبل صہیونی حکام نے جعلی الزامات کے تحت حراست میں لیا اور مقدمہ چلانے کے بعد انہیں سولہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی