شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین 2019ء کے لیے ’گروپ 77 + چین‘ کی صدارت کرے گا!

ہفتہ 29-ستمبر-2018

اقوام متحدہ کے زیراہتمام ’گروپ 77 + چین‘ کے سنہ 2019ء کے سیشن کی صدارت مملکت فلسطین کے حوالے کی گئی ہے۔ رواں سال اس گروپ کی صدارت مصر کے پاس ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں ’گروپ 77 + چین‘ کا اجلاس مصر کی زیرصدارت ہوا۔ یہ اجلاس جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا۔

نیویارک میں ہونے والے اجلاس کی صدارت مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کی۔

اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال کے لیے اس اجلاس کی صدارت فلسطین کے حوالے کی جائے گی۔ جنوری 2019ء سے فلسطین اس گروپ کی صدارت کرے گا۔

خیال رہے کہ ’گروپ 77 پلس چین‘ کاقیام 15 جون 1964ء  کو عمل میں لایا گیا تھا۔ اس گروپ میں اس وقت 130 ممالک شامل ہیں۔ اس گروپ میں شامل ممالک باہمی اقتصادی مفادات کے تحفظ اور اقوام متحدہ کے اہم ایشوز میں مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے مذاکرات کرتے ہیں۔

اس گروپ کو اضافی طور پر چین کی حمایت حاصل ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ’گروپ 77 پلس چین‘ کا نام دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی