قابض صہیونی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر واقع ایک اسکول پر حملہ کردیا جس کےنتیجے میں اسکول میں زیرتعلیم متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے یعبد قصبے میں فلسطینی ہائی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں موجود طلباء، اساتذہ اور دیگر عملے ک تشدد کا نشانہ بنایا۔ فلسطینی طلباء نے قابض فو کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تو صہیونی فوجیوں نے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
ذرائع کے مطابق یعبد میں عزالدین القسام اسکول پر اسرائیلی فوج کی یلغار کے دوران آنسوگیس اسکول کے اندر بھی پھینکی گئی۔ اس کے علاوہ اسکول کے اطراف میں فلسطینیوں کےگھروں پر بھی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔