چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ:گردوں کی ادویات ختم، سیکڑوں مریضوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی

منگل 25-ستمبر-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے نتیجے میں گردوں امراض سمیت کئی دوسرے امراض کی اویات ختم ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں خطرے سےدوچار ہوگئی ہیں۔

’الشفاء میڈیکل کپملیکس‘ کے مصنوعی گردوں کے شعبے کے سربراہ عبداللہ القیشاوی نے کہا کہ اسپتال میں گردوں کے امراض کی ادویات ختم ہوچکی ہیں جس کے نتیجے میں ڈائلائسز پر موجود 425 مریضوں کی زندگی خطرات سے دوچار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ متعدد بار گردوں کی ادویات کی قلت کی وارننگ دے چکے ہیں مگر ان کی انتباہ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی کو ادیات کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔

القیشاوی کا کہنا تھا کہ گردوں کے مریضوں میں کلیشیم کی شدید کمی ہے اور جن مریضوں کے نئے گردے لگائے گئے ہیں ان کی تعداد 54 ہے۔ ادویات کی قلت کے نتیجےمیں ان مریضوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔

اسی سیاق میں بات کرتے ہوئے فلسطینی محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں ادویات کی قلت کے ساتھ ساتھ  بجلی کا بھی بریک ڈاؤن ہے۔ چوبیس میں سے بیس بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی، جب کہ مریضوں کے علاج کے لیے اسعتمال ہونے والا آکسیجن اور دیگرایندھن نے ختم ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 2007ء اور فلسطینی اتھارٹی نے 2017ء سے غزہ کی پٹی پر پابندیاں عاید کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہری متاثر ہو رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی