یکشنبه 17/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں قید 17 فلسطینی زندگی موت کی کشمکش میں

پیر 24-ستمبر-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی زندانوں میں قید 17 فلسطینی مریض علاج معالجے میں لا پرواہی برتنے  کے نتیجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بہ ظاہر ان فلسطینیوں کو علاج کی غرض سے ’الرملہ‘ جیل اسپتال میں داخل کیا گیا ہے مگر عملا انہیں کسی قسم کی طبی سہولت مہیا نہیں کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’الرملہ ‘ اسپتال میں داخل فلسطینی مریضوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ ان میں سے بیشتر اسیر مریض معذور ہوچکے ہیں اور وہیل چیئر پر ہیں۔ انہیں دوسرے اسیران دیکھ بحال کرتے ہیں۔

ان مریض اسیران میں خالد شاویش، منصور موقدة، معتصم رداد، أيمن الكرد، يوسف نواجعة، أشرف أبو الهدى، ناهض الأقرع، صالح صالح، محمد أبو خضر، سامي أبو دياك، محمد غسان، عز الدين كرجات، إياد حريبات، ناصر الشاويش، محمد إحسان، خليل جبارين اور  بھو ک ہڑتالی اسیر عمران الخطيب شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی