قابض صہیونی حکام نے زیر حراست فلسطینی اسیرہ علاء مرشود کو مدت حراست مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 21 سالہ علا مرشود کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
گرفتاری کے بعد مرشود کو شمالی فلسطین میں دامون جیل میں ڈالا گیا جہاں اسے غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ روز اسے الجلمہ چیک پوسٹ سےرہا کیا گیا جہاں اس کے اقارب کی بڑی تعداد موجود تھی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے مرشود کو حوارہ چیک پوسٹ میں طلب کرنے کے بعد 11 مارچ 2018ء کو حراست میں لے لیا تھا۔ مرشود سعودی عرب میں رہتی ہ یں اور وہ اپنی ایک ہمشیرہ اور ایک بھائی کے ساتھ تعلیم کے حصول کے لیے نابلس کی النجاح یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے۔