چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینیوں کو عملی قید کی سزائیں

منگل 18-ستمبر-2018

قابض صہیونی ریاست کی مرکزی عدالت سے تین فلسطینی شہریوں کو مزاحمتی سرگرمیوں کے الزام میں عملی قید کی سزائوں کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی عدالت سے تین فلسطینیوں کو مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام قید کی سزائیں سنائی گئین۔ تینوں فلسطینیوں کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔

اسیر محمد ناصر ابو صبیح کو چار سال، وایل علیان کو 32 ماہ اور اسیر ناجی عودہ کو 36 ماہ قید کی سزا سنائی۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پانچ فلسطینیوں کو حال ہی میں مزاحمتی سرگرمیوں کےالزام میں گرفتار کیا تھا۔

اسرائیلی عدالت نے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد قانون کے تحت فلسطینیوں کے خلاف چلائے گئے مقدمہ کی سماعت کی اور انہیں قید کی سزائیں سنائیں۔

مختصر لنک:

کاپی